Language:

تحفظ ختم نبوت کا کام کرنے والے

تحفظ ختم نبوت کا کام کرنے والے آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذاتی حفاظتی دستہ

 ختم نبوت کا کوئی مجاہد نسیم سحربن کے آیا اور قادیانیت کے پھیلائے ہوئے حبس کو توڑ کر رکھ دیا۔ ختم نبوت کا کوئی مجاہد باد صبا بن کر آیا اور قادیانی گھٹن زدہ ماحول میں ایک نیا پیغام زندگی دے گیا۔ ختم نبوت کا کوئی مجاہد خوشبو کا بادل بن کے آیا اور جھوٹی نبوت کے تعفن پر چھاگیا۔ ختم نبوت کا کوئی مجاہد نار قادیانیت پر موسلادھار بارش بن کے برسا۔ ختم نبوت کا   کوئی مجاہد قادیانیت کے خرمن پہ صاعقہ بن کے کڑکا۔ کوئی مجاہد بلبل بن کے آیا اور ختم نبوت کے گیت بکھیرے۔ کوئی مجاہد کوئل بن کے آیا اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نغمے آلاپے۔ کوئی مجاہد قادیانیت کے قفس پر شاہین بن کے جھپٹا اور قفس قادیانیت کی تتلیاں توڑ کر قادیانی اسیروں کو اپنے ہمراہ لے گیا اور ان کا ایمان مرزا قادیانی کے آتشیں پنجوں سے چھڑا کر انہیں دامن مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستہ کردیا۔

ختم نبوت کے محافظو! تحفظ ختم نبوت صدیق اکبررضی اللہ عنہ کی پکار ہے۔ تحفظ ختم نبوت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ کی للکار ہے۔ تحفظ ختم نبوت جنگ یمامہ کے شہداء کے خون سے ضوفشاں کیا گیا چراغ ہے۔ ختم نبوت اللہ کا قانون ہے۔ ختم نبوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آبرو ہے۔ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے۔ ختم نبوت قرآن کی روح ہے۔ ختم نبوت وحدت امت کی سنہری زنجیر ہے۔

مجاہدو! اس پکار کو تھمنے نہ دینا۔ اس للکار کی گرج کو کم نہ ہونے دینا۔ اس چراغ کی لو کو مدہم نہ ہونے د ینا۔ اس اللہ کے قانون کی حفاظت کرنا۔ اس آبرو پر کوئی میلی نگاہ پڑنے نہ پائے۔ اس اساس تک کسی نقیب زن کو پہنچنے نہ دینا۔ اس روح تک کسی بدروح کا ہاتھ پہنچنے نہ دینا اور اس سنہری زنجیر کی ہر ہر کڑی کی حفاظت کرنا۔

مٹا دے اپنی ہستی آج ناموس محمدؐ پر

یہ نکتہ ہے مسلماں کی حیات جاودانی کا

غازیو! میں نے ایک اللہ والے سے سنا:            ’’جو شخص تحفظ ختم نبوت کا کام کرتا ہے اس کی پشت پر رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ہوتا ہے۔‘‘

میں نے ایک ولی کامل سے سنا:                    ’’جو شخص فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کاکام کرتا ہے۔ میں اس شخص کی جنت کا ضامن ہوں۔‘‘

میں نے ایک عارف باللہ سے سنا:                   ’’جس طرح کسی حکمران کی بہت سی فوجیں ہوتی ہیں۔ بری فوج، فضائی فوج، بحری فوج، پولیس، رینجرز، انٹیلی جنس وغیرہم۔ لیکن جو قربت اس کے ذاتی حفاظتی دستہ (پرسنل باڈی گارڈز) کو حاصل ہوتی ہے وہ کسی اور کو نصیب نہیں ہوتی۔ یہ حفاظتی دستہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہتا ہے۔ جہاں بھی حکمران جاتا ہے۔ یہ دستہ اس کے ساتھ جاتا ہے اور حاکم کی نوازشات بھی سب سے زیادہ اسی دستہ پر ہوتی ہیں۔ اسی طرح رسول اللہ جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی بہت سی فوجیں ہیں لیکن تحفظ ختم نبوت کا کام کرنے والے آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذاتی حفاظتی دستہ (پرسنل باڈی گارڈز) ہے۔

عشق جس کو بھی مصطفیؐ سے ہے

بس وہی آشنا خدا سے ہے

دہر میں اُس کو کیا کمی جس کا

رابطہ شاہؐ دو سرا سے ہے

مجاہدو! آئو اپنے قول و عمل سے قادیانیوں کو سنادیں۔۔۔۔بتا دیں

محمدؐ کی محبت دین حق کی شرط اول ہے

اس میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے

محمدؐ کی محبت آن ملت، شان ملت ہے

محمدؐ کی محبت روح ملت، جان ملت ہے

محمدؐ کی محبت خون کے رشتوں سے بالا ہے

یہ رشتہ دنیوی قانون کے رشتوں سے بالا ہے

محمدؐ ہے متاع عالم ایجاد سے پیارا

پدر، مادر، برادر، مال، جان، اولاد سے پیارا