Language:

سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ

غیرت و حمیت کا پیکر سلطان صلاح الدین ایوبیؒ اسلام کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا محافظ تھا۔ وہ بے پناہ خوبیوں اور صلاحیتوں کا مالک ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت خدا ترس، رحم دل اور صحیح اسلامی حکمران تھا۔ آج بھی اس کا نام اسلامی دنیا میں نہایت عزت و احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ سلطان کا تذکرہ مسلمانوں کے خون میں زندگی کی لہر دوڑاتا ہے۔ زندگی کی مایوسیوں اور تلخیوں میں اس کی ذات ہمیشہ مسلمانوں کے لیے حوصلے کا باعث رہی ہے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی بڑا عاشق رسولصلی اللہ علیہ وسلم اور مجاہد ختم نبوت تھا۔ اس کے دور حکومت میں کسی جھوٹے مدعی نبوت کو سر اٹھانے کی جرأت نہ ہوئی۔ سلطان اس مسئلہ میں اس قدر حساس تھا کہ اس کے دور میں ایک دفعہ ایک شاعر نے یہ شعر کہا:

کان مبداء ھذا الدین من رجل        

سعی فاصبح یدعی سید الامم ۲؎

اس شعر میں قرار دیا گیا کہ نبوت کسبی ہے جو محنت اور ریاضتوں سے ہر شخص کو حاصل ہو سکتی ہے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی کو اس شعر کا علم ہوا توفوراً اس ملعون شاعر کو قتل کروا دیا۔