Language:

مرزا کادیانی کی الہام ساز ی

جھوٹے مدعی نبوت آنجہانی مرزا قادیانی کا دعویٰ ہے کہ اس پر عربی، اردو، فارسی، انگریزی، پنجابی، عبرانی اور دوسری زبانوں میں وحیاں اور الہامات نازل ہوئے۔قادیانی جماعت کے تنخواہ دار مربی ان الہامات کی نہ جانے کیا کیا شانیں بیان کرنے میں زور صرف کرتے ہیں اور ان الہات کو معارفت کی انتہا قرار دیتے ہیں مگر گدھے کو شیر کہتے رہنے سے گدھا
شیر نہیں بنتا گدھا گدھا ہی رہتا ہے ۔نیچے مرزا قادیانی کے الہامات میں سے کچھ دیے جاتے ہیں ان کو پڑھ کر معارفت کا تو پتہ نہیںالبتہ ہنسی ضرور آتی ہے۔
انگریز کے بچے جمورے کو انگریزی الہامات
(1) ”ایک دفعہ کی حالت یاد آئی ہے کہ انگریزی میں اول یہ الہام ہوا۔ آئی لو یو یعنی میں تم سے محبت رکھتا ہوں۔ پھر یہ الہام ہوا۔ آئی ایم وِدیو یعنی میں تمھارے ساتھ ہوں پھر الہام ہوا۔ آئی شیل ہیلپ یو یعنی میں تمہاری مدد کروں گا۔ پھر الہام ہوا آئی کین ویٹ آئی وِل ڈو۔ یعنی میں کر سکتا ہوں جو چاہوں گا۔ پھر بعد اس کے بہت ہی زور سے جس سے بدن کانپ گیا یہ الہام ہوا۔ وِی کین ویٹ وِی وِل ڈو۔ یعنی ہم کر سکتے ہیں جو چاہیں گے اور اس وقت ایک ایسا لہجہ اور تلفظ معلوم ہوا کہ گویا ایک انگریز ہے جو سر پر کھڑاہوا بول رہا ہے۔”

(براہین احمدیہ صفحہ 480 مندرجہ روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 571، 572 از مرزا قادیانی)


عربی ،انگلش،اردومکسچر الہام
(2) الم تعلم ان اللّٰہ علی کل شیء قدیر۔ یلقی الروح علی من یشاء من عبادہ۔ کل برکة من محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ فتبارک من علم و تعلم۔ خدا کی فیلنگ اور خدا کی مہر نے کتنا بڑا کام کیا۔ ان معک و مع اھلک و مع کل من احبک۔”

(حقیقة الوحی صفحہ 96 مندرجہ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 99 از مرزا قادیانی)


چوری کے الہامات
شیخ سعدی شیرازی (1184ء تا 1292ئ) شہرہ آفاق فارسی ادیب، شاعر، صوفی اور مصنف گلستان و بوستان ہیں۔ ان کا ایک مشہور شعر ہے:
مکن تکیہ بر عمر ناپائدار مباش ایمن از بازیٔ روزگار
مرزا قادیانی نے اس شعر کو اپنے الہامات میں شامل کر لیا۔
(3) 17 مئی 1908ء ”مکن تکیہ بر عمر ناپائیدار”                                     (تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 640 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(4) 26 اپریل 1908ء ”مباش ایمن از بازیٔ روزگار”                                (تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 638 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
اس کے علاوہ مرزا قادیانی نے فارسی کی مشہور ضرب الامثال کو اپنا الہام قرار دیا۔ مثلاً
(5) رسیدہ بود بلائے ولے بخیر گذشت                                                   (تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 434 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(6) اے بسا آرزو کہ خاک شدہ۔                                                             (تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 104 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
قادیانی معارفت سے بھر پور پنجابی الہامات
”مرزا غلام احمد قادیانی نے ایک لڑکی محمدی بیگم کے ساتھ شادی کروانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ترغیب، لالچ، دھمکیاں، ڈرانے اور دھمکانے کا ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہے۔ آخر محمدی بیگم کی شادی اس کے رشتہ دار سلطان محمد سے ہوگئی۔ سلطان محمد موضع ”پٹی” ضلع لاہور کا رہنے والا تھا۔ مرزا قادیانی نے کہا کہ اسے الہام ہوا ہے:
(7) ”پٹی پٹی گئی!” یعنی ”پٹی ” تباہ ہوجائے گی۔                                       (تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ681 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(8) واللہ! واللہ! سدھا ہو یا اولا۔فرمایا۔ یہ پنجابی فقرہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کج طبع آدمی درست ہو گیا ہے۔”
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 631 طبع چہارم از مرزا قادیانی)

عجیب و غریب الہامات
(9) حضور کی طبیعت ناسازتھی حالت کشفی میںایک شیشی دکھائی گئی ۔اس پر لکھاتھا”خاکسار پیپرمنٹ”
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 443 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(10) پریشن ۔ عمر براطوس یاپلا طوس
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 91 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(11) ”کرنسی نوٹ”
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 508 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(12) کوریا خطرناک حالت میں ہے۔مشرقی طاقت۔
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 429طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(13) تمھا را نا م ہے علی باس۔
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 423طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(14) الہام ہوا ”ہم نے تیری صحت کاٹھیکہ لیاہے ”
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 685طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(15) ایک دانہ کس کس نے کھانا
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 507طبع چہارم از مرزا قادیانی)

مرزا ا تنا ذہن تو تھا نہیں ،کچہری کا معمولی کلرک دیگر زبانوں میں الہام بنانا اور لکھنامشکل تھا ۔لیکن کاروبار ی مجبوری تھی اس کا حل مرزے نے بہت عمدہ دھونڈا یعنی
ایک ہندو کاتب وحی
(16) ”ان دنوں میں ایک ہندو الہامی پیشگوئی کے لکھنے کے لیے بطور روزنامہ نویس نوکر رکھا ہوا تھا۔ اور بعض امور غیبیہ جو ظاہر ہوتے تھے، اس کے ہاتھ سے ناگری اور فارسی میں قبل از وقوع لکھائے جاتے تھے اور اس پر اس کے دستخط بھی کرائے جاتے تھے۔”

(تریاق القلوب صفحہ 59 مندرجہ روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 260 از مرزا قادیانی)


نامعلوم تائی کے متعلق الہام
(17) ”تائی آئی۔ ہماری سمجھ میں اس کے معنی اور مطلب نہیں آیا۔ ہمارے کوئی تائی نہیں۔ نہ حقیقی نہ رشتہ کی۔”

(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 665 طبع چہارم از مرزا قادیانی)

کیا یہ الہام ہیں ؟ کیا یہ اللہ رب العزت کا کلام ہے نعوذباللہ ؟ کیا قادیانیوں کو شرم نہیں آتی ؟کیا انھوں نے آخرت کو مذاق سمجھ رکھا ہے ؟ قارئین سوچئے کہ یہ قادیانی جماعت کس قدر خطرناک اور باطن میں شیطانیت رکھنے والی جماعت ہے ۔اس قسم کی لغویات اور ہفوات کو بڑے اہتمام کے ساتھ قادیانی جماعت نے تذکرہ اور دیگر کتب میں جمع کیا اورتذکرہ کے ٹائیٹل پر یہ لکھا گیا ہے ” مجموعہ الہامات ،کشوف و رویا حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعو د و مہدی موعود ” ۔مسلمانوں دین اور اسلام کی اس سے زیادہ اورکیا تذلیل ہوگی۔
اﷲ مرزا ئیوں کو راہ ہدایت دکھائیں اور موت سے قبل سچی توبہ کرکے اسلام کی ٹھنڈی چھائوں میں آنے کی توفیق دے ورنہ جس طرح مرزا قادیانی کی زندگی ایک مذاق اور کلنک کا ٹیکہ تھی اسی طرح ان مرزائیوں کی زندگی بھی مذاق اور کلنک کا ٹیکہ بن جائے گی ۔اور آخرت کا عظیم نقصان تو ہے ہی ۔