• Home
  • >
  • Articles
  • >
  • Qadianio-say-Bycot
  • >
  • قادیانیوں سےبائیکاٹ کی اپیل حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سبیل
Language:

قادیانیوں سےبائیکاٹ کی اپیل حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سبیل

دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک اہم ترین عقیدہ عقیدہ ختم نبوت ہے ۔اس مبارک عقیدہ کی عظمت کو بیان کرنے کے لئے اتنا کہہ دینا ہی کافی ہے کہ یہ عقیدہ پورے دین اسلام کی روح ہے ۔ جیسے روح کے بغیر جسم کی کوئی حیثیت نہیں ایسے ہی عقیدہ ختم نبوت کے بغیر کسی عمل کی کوئی اہمیت نہیں ۔اگر چہ لاکھوں نمازیں پڑھے روزے رکھے حج کرے سب بیکار ہیں۔یہ قرب قیامت کا دورہے۔ روز بروز نت نئے فتنے مختلف شکلوں میں رونما ہو رہے ہیں۔ ان میں سے ایک خطرناک ترین فتنہ قادیانیت کا فتنہ ہے۔یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے باغی اوردشمن ہیں۔ ؎ مسیلمہ کے جانشیں گرہ کٹوں سے کم نہیں کتر کے جیب لے گئے پیمبری کے نا م سے
آج بھی یہ مختلف چالوں سے مسلمانوں کے ایمان پر حملہ آور ہیں۔دوستی نوکری چھوکری پیسوں کی ٹوکری کے بہانے سے اور کسی کو غیر ملکی ویزہ کا جھانسا دیکر اسکے ایمان کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔بندہ سیدھے لفظوں میں عرض کر رہا ہے اللہ نہ کرے اگر کسی مسلمان نے قادیانیوں کے مکر و فریب میں آکر برطانیہ جرمن یا کسی اور ملک کا ویزہ لے لیا اور کسی قادیانی لڑکی سے شادی کر کے قادیانی بن گیاتو… ؎ گنبد خضریٰ سے اسکا ویزہ ختم ہو گیا گنبد خضریٰ سے اسکا رشتہ ختم ہو گیا
اے میرے غیرت مند مسلمان بھائی اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھ اگر خدا نخواستہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارا رشتہ ختم ہو گیا تو ہمارے پلے رہے گا کیا؟پھر ویزہ کب تک کا م آئے گا۔ شادی کامن تو کب تک پورا کرے گا۔ہماری ساری امیدوں کا سہارا آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک ہستی ہی تو ہے۔ اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش کرنے کے قابل کوئی پونجی ہے تووہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہی تو ہے۔لہذٰا آقائے دوجہاں سرور کونین فخر دوعالم سروردوعالم سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت (جو گناہ گارسے گناہ گار مسلمان کے سینے میں جوش مار رہی ہے)کے وسیلے سے ایک ایک مسلمان سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قادیانیوں سے مکمل طور پر بائیکاٹ کرے، ان سے ہر قسم کے تعلقات کو ختم کرے اور انکے ساتھ تعلقات کو ختم کرنے کے لئے اپنے دل کو غیر ت دلانے کے لئے اس جملے کو پڑھ لیا کریں “اے مسلمان جب تو کسی قادیانی سے ملتا ہے تو گنبد خضریٰ میں دل مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم دکھتا ہے ”
شبہ کا ازالہ سوال: کفار کے ساتھ تو معا ملات کرنے جائز ہیں؟ جواب: یہ تب جائز ہیں جب وہ مسلمان کا روپ نہ دھاریں اور مسلمان کی نشانیوں (شعائر اسلامی)کو استعمال کر کے مسلمانوں کو دھوکہ نہ دیں۔جبکہ قادیانی مسلمانوں کا روپ دھار کر اور انکے شعائر (نشانیوں)کو استعمال کر کے تعلقات کے جھانسہ میں سادہ لوح مسلمانوںکے ایمان پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔لہذٰا ان کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات حرام ہیں۔مزید وضاحت کے لئے حضرت مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمۃ اللہ علیہ کی ایک تحریر ملاحظہ فرمائیں۔’’قادیانیوں کی سو نسلیں بھی بدل جائیں تو انکا حکم زندیق اور مرتد کارہے گاسادہ کافر کا حکم نہیں ہوگا۔اس لئے کہ انکا جو جرم ہے یعنی کفر کو اسلام اور اسلا م کو کفر کہنا یہ جرم ان کی آئندہ نسلوں میں بھی پایا جاتا ہے۔الغرض قادیانی جتنے بھی ہیں خواہ وہ اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہوئے ہوں قادیانی زندیق بنے ہوں یا وہ انکے بقول پیدائشی ’’احمدی‘‘ہوںقادیانیوں کے گھر پیدا ہوئے ہوںاورکفران کو ورثے میں ملا ہو تو ان سب کا ایک ہی حکم ہے یعنی مرتد اور زندیق کا ۔کیونکہ انکا جرم صرف یہ نہیں کہ وہ اسلام کو چھوڑ کر کافر بنے ہیں بلکہ انکا جرم یہ ہے کہ دین اسلام کو کفر کہتے ہیںاور اپنے دین کفرکو اسلام کا نام دیتے ہیں اور یہ جرم ہر قادیانی میں پایا جاتا ہے۔ خواہ وہ اسلام کو چھوڑ کر قادیانی بنا ہو یا پیدائشی قادیانی ہو۔‘‘
اس لئے بندہ پورے شرح صدر کے ساتھ قادیانیوں کے مکمل بائیکاٹ کے فتویٰ کی پر زور تائید کرتا ہے اور تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ قادیانیوں کی سازشوں سے اور انکے مکرو فریب سے بچیں ۔ عام مسلمان ان سے (اوراسی طرح دیگر فتنوںسے )بحث و مباحثہ سے اور انکا لٹر یچرپڑھنے سے بچیں۔یہ سانپ کے زہر سے زیادہ خطرناک ہے۔
اگر کوئی قادیانی تنگ کر ے تو فوراً کسی ماہر عالم سے رجوع کریں۔ جامعہ اشرفیہ لاہورکے شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرور صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں ایک صاحب نے خط لکھا کہ میں نے مرزائیوں کا لڑیچر پڑھا ہے اور میرے ذہن میں عجیب قسم کے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیںمیں کیا کروں۔حضرت مولانا صوفی محمد سرورصاحب دامت برکاتہم العالیہ نے جو جواب مرحمت فرمایا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔فرمایا، ’’آپ نے سانپ کا منترسیکھے بغیر سانپ کو پکڑنے کی کوشش کی ہے ۔وہ ڈسے گا نہیں تو اور کیا کرے گا‘‘۔فرمان کا مطلب یہ ہے کہ …قادیانیت کا زہر سانپ کے زہر سے زیادہ خطرناک ہے سانپ کے زہر سے اگر وقت موعود آ چکا ہے تو موت آجائے گی لیکن اگر قادیانیت کا زہر سرائیت کر گیا تو وہ دنیا وآخرت دونوں کوتباہ کر دے گا۔لہذا اس فتنے کے بارے میں معلومات رکھنے والے علماء کرام اور محافظین ختم نبوت قادیانیت کے سانپ کو پکڑنے کا منتر جانتے ہیں جب بھی ضرورت ہو فوراً ان سے رجوع کریں۔جیسے ہمارے ایک نیک استادصاحب دامت برکاتہم سے ایک فتنہ پھیلانے والی جماعت کے آدمی نے کہا کہ آپ ہماری جماعت کے فلاں آدمی سے بات کریں،وہ آپ کو قائل کر لے گا۔حضرت استادصاحب دامت برکاتہم فرمانے لگے کہ وہ مجھے قائل نہیں کر سکتا خاموش کرا سکتا ہے۔یعنی ایک مسئلہ کا جواب میرے ذہن میں نہیں ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ پیچھے گودام ہی خالی ہے بلکہ ہمارے اکابرین کا گودام (ہر مسئلہ کے حل اور جواب سے)بھرا ہوا ہے، میں ان سے جا کر معلوم کر لوں گا۔ا س لئے کبھی فتنہ پرور کی گفتگو سن کر انکے پیچھے نہ لگیں بلکہ اپنے اکابرین پر ہی اعتماد کریں اور ان سے رابطہ میں رہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پوری امت مسلمہ کی ہر شر اور بالخصوص فتنہ قادیانیت سے حفاظت فر مائے اور محافظین ختم نبوت کی جملہ کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمینبجاہ النبی کریم و صلی اللہ علی حبیبہ خیر خلقہ محمد و آلہ و اصحابہ اجمعین