Language:

حضرت مولانا نذر الرحمن مدظلہ

تبلیغی جماعت کے معروف راہنما اور عالم دین حضرت مولانا نذر الرحمن مدظلہٗ نے ایک دفعہ خانقاہ سراجیہ میں حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا:

’’ہمارے حضرت (مولانا خواجہ خان محمدؒ صاحب) تو بیک وقت شیخِ وقت بھی ہیں اور مجاہد بھی۔ فتنہ قادیانیت کے خلاف ان کے کام کو دیکھ کر یقین ہے کہ ان میں حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیریؒ کی نسبت عود کر آئی ہے۔ مرزا قادیانی ایسے بے دین، گمراہ، دجال و کذاب شخص کی تردید وقت کی ضرورت ہے۔ خوش بخت و سعادت مند انسانوں کو قدرت ان کاموں کے لیے قبول فرماتی ہے۔‘‘